Friday, January 31, 2025
ہومپاکستانپاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکو مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکو مسترد کردیا

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکومسترد کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم شہبازشریف کے بیان پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نے اسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔