Friday, February 21, 2025
ہومپاکستانبلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے،ترجمان بلاول ہائوس

بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے،ترجمان بلاول ہائوس

کراچی (آئی پی ایس )ترجمان بلاول ہاوس سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے، خالد مقبول اینڈ کمپنی کی آج کی پریس کانفرنس مایوس سیاسی یتیموں کی محفل غم تھی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تاجروں کو بھتہ خوروں سے تحفظ کی ضمانت نے ایم کیو ایم کی نیندیں اڑا دیں،خالد مقبول اینڈ کمپنی ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوں تو عوام کو بوری بند لاشوں کا دور یاد آجاتا ہے،ایم کیو ایم نے کراچی کو سانحہ 12 مئی، سانحہ بلدیہ ٹاون، چائنا کٹنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے سوا کیا دیا، کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کی نفرت، تقسیم اور دہشتگردی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ویژن نے کراچی میں امن بحال کیا اور ترقی کے راستے کھول دیئے، آج تاجروں سمیت کراچی کی عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کے ساتھ کھڑے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی سمیت ملک بھر کی سیاست کا محور و مرکز ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔