اسلام آباد (سب نیوز)نیب اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان (ایم او یو) مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط ،تقریب نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔
چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد ،چیئرمین او پی ایف بورڈ اف گورنرز سید قمر رضا اور منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضل بھٹی کی موجودگی میں ڈی جی او پی ایف ویلفیئر اینڈ سروسز ڈویژن اور ڈی جی نیب اے این پی نے دستخط کئے ۔
معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں مدد دیں گے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جائیداد مالی بد عنوانی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور سرمایہ کار کمپنیوں ، ڈیولپرز یا دیگر اداروں کی طرف سے فراڈ اور دھوکہ دہی کے واقعات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کے لیے نیب پیڈ کوارٹر اور ریجنل دفاتر میں مخصوص سہولت ڈیسک یا سیل قائم کیے جائیں گے،خصوصی ڈیسک پر بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی شکایات کے ازالے کے لیے بلا تاخیر عمل درامد کیا جائے گا ،اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لیے نیب ہیلپ لائن کے ذریعے او پی ایف سے رابطے میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے نیب کی طرف سے او پی ایف کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیریز پاکستانیوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے ۔
نیب اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔