Friday, January 31, 2025
ہومکامرسچینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات

چینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات

چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، لی چھیانگ

بیجنگ :چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، اقتصادی اور تجارتی تعاون، افرادی و ثقافتی تبادلوں، بین الاقوامی مواصلات اور ٹیلنٹ ٹریننگ پر تقاریر کیں۔

لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال چین نے نئی ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور غیر ملکی ماہرین نے اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چین میں کام کرنے اور رہنے کا تجربہ بھی چین اور دنیا کے مابین خوشگوار تعلق اور گہرے انضمام کی ایک روشن مثال ہے۔ اس سے بہت سے اہم سبق حاصل کیے جا سکتے ہیں، جن میں دو نکات نمایاں ہیں: پہلا، دنیا کو باہمی تبادلوں کی ضرورت ہے. دوسرا، جدت طرازی کے لیے باہمی تعاون درکار ہے۔

لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ چینی حکومت متعلقہ پالیسیوں کو مزید بہتر بنائے گی، سروس گارنٹی کو بلند بنائے گی اور بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے لئے مزید پلیٹ فارمز تعمیر کرے گی، تاکہ غیر ملکی باصلاحیت افراد کے لئے کاروبار کرنے اور چین میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔