Thursday, March 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزوفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔سب نیوز کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر سینیٹیشن معشوق علی شیخ کو ڈائریکٹر ورکس تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر سول طاہر محمود کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔تعیناتی کے منتظر گریڈ 18کے آفیسر وقاص علی خان کوڈائریکٹر سینی ٹیشن تعینات کر دیا گیا۔اس حوالے سے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں،احکامات پر فوری عمل درآمدی کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔