Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزانٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے افغان طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے افغان طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست

لوزان (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم اور انسانیت کے خلاف جرم کے الزام پر افغان طالبان کے سربراہ سمیت 2 طالبان رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی افغان شہریوں کے خلاف صنفی بنیاد پر جرائم کے ذمہ دار ہیں۔

کرم خان نے کہا کہ افغان خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو طالبان کی جانب سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ وہاں کی موجودہ صورتحال قابل قبول نہیں ہے۔آئی سی سی کے جج اب وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے کرم خان کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ اس عمل میں ہفتوں یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔دی ہیگ میں واقع آئی سی سی کی عدالت جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے سنگین ترین جرائم سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔