Thursday, March 19, 2026
ہومپاکستانالقادر ٹرسٹ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیوں کا معاملہ، عمران خان، بشری بی بی نے وکالت ناموں پر دستخط کر دئیے

القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیوں کا معاملہ، عمران خان، بشری بی بی نے وکالت ناموں پر دستخط کر دئیے

اسلام آباد (سب نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کا معاملہ،دونوں نے وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق 190 مین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کی سزا خلاف اپیلیں دائر کرنے کےلئےبانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے وکالت ناموں دستخط کر دئیے،وکالت ناموں پر جیل کمرہ عدالت میں دستخط کئے گئے ۔
جیل حکام نے ضروری دفتری کاروائی کے بعد وکالت نامے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کے حوالے کر دئیے،190 مین پاونڈ اپیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرام راجہ اور خالد یوسف چوہدری وکلاء ہوں گے،اپیلیں آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔