Saturday, March 21, 2026
ہومپاکستانچین سے انسداد کوروناویکسین کی نئی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

چین سے انسداد کوروناویکسین کی نئی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد،چین سے انسداد کورونا ویکسین کین سائنو کی نئی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ، کھیپ پاکستانی کمپنی نے خریدی ہیں جبکہ چین کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی 20 لاکھ سائنوفام ویکسین بھی آئندہ کچھ روز میں پہنچ جائے گی۔ترجمان ایم ڈی ایم اے کے مطابق چین سے ویکسین کین سائنو کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی،ویکسین وزارت صحت کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے چینی کمپنی سے15لاکھ کین سائینو ڈوز خریدی ہیں جبکہ 2روز میں کل 35 لاکھ خوراکیں پہنچائی جائیں گی ، جن میں چین کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی 20 لاکھ سائنوفام ویکسین بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق چین سے کین سائنو کی3لاکھ تیار جبکہ 12 لاکھ ڈوزکا خام مال لایا گیا ہے۔یاد رہے کہ چین تاحال پاکستان کو 17 لاکھ 20 ہزار ویکسین ڈوز تحفہ دے چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔