Saturday, March 21, 2026
ہومتازہ ترینپاک اوورسیز ویلفیئر کمیونٹی کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

پاک اوورسیز ویلفیئر کمیونٹی کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاک اوورسیز ویلفیئر کمیونٹی کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم کے اعزاز عشائیہ دیا گیا۔پاک اوورسیز ویلفیئر کمیونٹی نے پروقار تقریب کا اہتمام مقامی رسٹورانٹ میں کیا جس میں ویلفیئر کے ممبران، عہدیداروں کے علاوہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین نے شرکت کی ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت قاری محمد فراز نے حاصل کی۔ جنرل سیکرٹری مہر اعجاز احمد نے پاک اوورسیز ویلفیئر کمیونٹی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ایک سال قبل ہم نے اسکی بنیاد رکھی مگر چیئرمین مسز فرزانہ منیر چوہدری پچھلے کئی سالوں سے اس پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے تمام عہدیداروں کا تعارف کرایا، جس میں وائس چیئرمین منیر احمد چوہدری، صدر چوہدری شاہد امجد ، سینئر نائب صدر محمد اعظم وڑائچ، جنرل سیکرٹری مہر اعجاز احمد، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حمید خان رمدانی اور فنانس سیکرٹری عثمان احمد وڑائچ شامل تھے۔ چوہدری ظہیر نے اپنے خطاب میں کہا سیاست تو ساری زندگی چلتی رہے گی۔ زندگی کا اصل مقصد اوروں کے کام آنا ہے۔ ہماری کوشش ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا جسکے لیے ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر کوشش کر رہے ہیں۔ منیراحمد چوہدری وائس چیئرمین نے اپنے خطاب میں کہا ہماری کوشش ہے بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فلاحی کام کرنا خاص طور پر سفید پوش لوگوں کی مدد کرنا۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوبا کی وجہ سے بہت سے لوگ بے روزگار ہو ئے انکی مدد کرنا۔ انہوں نے تنظیم کے اغراق و مقاصد کے بارے میں کہا ہم لوگوں میں مفت ادویات، راشن، اور نادار بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرتے ہیں۔تنظیم لوگوں سے چندہ نہیں لیتی ، گروپ کے ممبران اپنی مدد آپ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی خوشنودی کی خاطر سفید پوش لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ پاکستان جرنلسٹ فورم کے تمام اراکین نے عشائیہ میں شرکت کی ۔انہوں تنظیم کی کوششوں کی تائید کرتے ہوئے کہا نیک کام ہے، پاکستان جرنلسٹ فورم ہر سطح پر اپنے تعاون کو یقینی بنائے گی۔ خالد چیمہ اور اسد اکرم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر تمام عہدیداروں نے پاکستان جرنلسٹ فورم کا شکرا ادا کیا اور امید ظاہر کی آپ لوگوں کا تعاون مستقبل قریب میں بھی شامل حال رہے گا۔

2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔