Wednesday, February 19, 2025
ہومپنجابفوڈ اتھارٹی مری کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائی، 2 من سے زائد دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی مری کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائی، 2 من سے زائد دودھ تلف

اسلام آباد (سب نیوز) فوڈ اتھارٹی مری کی ناقص دودھ کیخلاف علی الصبح کارروائیاں ،2 من سے زائد پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 7 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو 29 ہزار کے جرمانے عائد کر دیے گئے،

جرمانے ناقص دودھ سپلائی کرنے کی بنا پر کیے۔

کارروائی مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر کی۔

ترجمان کے مطابق 18 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا،

دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی مری کی علی الصبح ناقص دودھ کیخلاف مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر 18 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 2 من سے زائد پانی ملا دودھ موقع پر رؤف کر دیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 29 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔