اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر انیل اور سی ڈی اے انفورسمنٹ ٹیموں کابری امام اور گردو نواح میںغیر قانونی تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا ،پولیس کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حکام بالہ کی طرف سے بری امام نڑیل اور یونیورسٹی روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر رولر انیل سعید کی زیر نگرانی میگا آپریشن کا انعقاد کیا گیا، ریزرو پولیس اور ہیوی مشینری کے ساتھ چار عدد کمرے ،تین عدد چاردیواری، چار واش رومز اورپانچ دکانوں سمیت غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔انفورسمنٹ سٹاف کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر بدر مقصود نے کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اقبال مغل اور سید عدالت شاہ نے آپریشن میں معاونت کی ۔
ہوماسلام آبادضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر انیل اور سی ڈی اے انفورسمنٹ ٹیموں کا بری امام اور گردونواح میں مشترکہ آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار
ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر انیل اور سی ڈی اے انفورسمنٹ ٹیموں کا بری امام اور گردونواح میں مشترکہ آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
