اسلام آباد (سب نیوز) ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جمعے کے روز آیا ،، فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے وکلاء نے بری بری کے نعرے لگائے جن کو سن کر اے آر وائی اور ہم نیوز کے نمائندگان نے ادارے میں خبر دیدی تاہم بعد میں حقیقی خبر سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ عمران خان کو چودہ سال کی سزا اور بشری بی بی کو سات سال سزا سنائی گئی۔

