Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا تحریری فیصلہ سب نیوز پر

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا تحریری فیصلہ سب نیوز پر


اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کو نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 10-اے کے تحت سزا سنا دی گئی ۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ، بانی پی ٹی آئی کرپشن میں ملوث پائے گئے ، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ، جرمانہ ادا نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بشریٰ بی بی پر جرم میں معاونت کا الزام ثابت ہوا، بشریٰ بی بی کو نیب آرڈیننس 10-اے کے تحت 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ، بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ، عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ قید ہوگی ۔ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دےدیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی وفاقی حکومت کی تحویل میں دی جاتی ہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔