ہومبریکنگ نیوزعدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر

عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر


اسلام آباد(ارمان یوسف)وزارت فوڈ سکیورٹی نے تاحال ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، زرائع کے مطابق وزارت کا عمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، توہین عدالت کا کیس بن سکتا ہے،
ڈاکٹر غلام علی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے تک اپنے اپ کو عہدے پر بچانے کیلئے سرگرم ہیں ۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی میں ڈاکٹر غلام علی کی حمایت کرنے والے افسران انہیں ہٹانے میں رکاوٹ،
ذرائع کے مطابق وزارت ڈاکٹر غلام علی کو اپنے فوائد کے حصول اور زاتی امور نمٹانے کیلئے چند دن تک ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے گریزاں ہے ۔
وزارت کی طرف سے پی اے آر سی اور وزارت کے سنئیر افسران میں سے کسی کو عارضی چارج دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
ڈاکٹر غلام علی فیصلے کیخلاف اپیل میں جا کر خلاف ضابطہ تقرری و توسیع کے کیس میں ریلیف لینا چاہتے ہیں،
ڈاکٹر غلام علی کیخلاف خلاف ضابطہ تقرری کیس کے مدعی کا انہیں ہٹانے میں لیت و لعل پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر غورشروع کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔