Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستان(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم، اسپیکر کے عہدوں پر مشترکہ امیدوار لانے پر متفق

(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم، اسپیکر کے عہدوں پر مشترکہ امیدوار لانے پر متفق

مظفر آباد،مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی، اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، جب کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں جماعتیں ، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔