Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے ؟

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے ؟

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی اور پیٹرول کی اوسط قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ مٹی کے تیل کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔