Thursday, March 19, 2026
ہومپاکستاندنیا میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے، عمران خان کو شرمندہ کیا جا رہا ہے، وقاص اکرم

دنیا میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے، عمران خان کو شرمندہ کیا جا رہا ہے، وقاص اکرم

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے، یہاں فلاحی کام کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ سے کسی نے ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، القادر ٹرسٹ کا پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے اکانٹ میں نہیں آیا، نیب نے جو گواہان پیش کئے انہوں نے ثبوت دے دئے کہ بانی پی ٹی آئی کے اکانٹ میں پیسے نہیں آئے، کسی بھی ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 190 ملین پیسے پاکستان آئے اچھی بات ہے، فلاحی کام کرنے والوں کو آج شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کوئی تعلق نہیں، القادر ٹرسٹ میں خان صاحب کی بریت ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے واضح کردیا کہ میں جھکوں گا نہیں، ہائی کورٹ میں گملے توڑنے کا کیس بھی بانی پی ٹی آئی پر بنا دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔