Saturday, January 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافے کا امکان ہے۔عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچرکی قیمت 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ اضافہ خام تیل کے لیے مسلسل تیسرے ہفتہ وار فائدہ کی بھی نمائندگی کرتا ہے، جو تین سال کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد ہے۔

معاشی تجزیہ کار عالمی سطح پر اس اضافہ کی وجہ وسیع تر معاشی غیر یقینی صورتحال سے کہیں زیادہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیتے ہیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کر دی، جسے وزیراعظم شہباز شریف اور فنانس ڈویژن حتمی شکل دیں گے، منظوری کے بعد نئے نرخ رواں ماہ 16 جنوری سے لاگو ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنوری 2025 کے آغاز میں حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ ایڈجسٹمنٹ کے بعد پیٹرول 252.66 روپے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ موجودہ قیمت 258.34 روپے فی لیٹرہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔