Saturday, January 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزملک ریاض عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں دفتر کا افتتاح،تجربہ دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، انتظامیہ

ملک ریاض عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں دفتر کا افتتاح،تجربہ دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، انتظامیہ

دبئی (آئی پی ایس )معروف رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کافی عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ بحریہ ٹا ئو ن بی ٹی پراپرٹیز کے نام سے نئے تعمیراتی منصوبے کے آغاز پر شرکا کو بتایا گیا کہ ملک ریاض کا 30 سالہ تجربہ جنوبی دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، جس میں دبئی کے اعلی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

بحریہ ٹان کے مطابق دبئی حکومت کے شکر گزار ہیں جنھوں نے بحریہ ٹان کو کام کرنے کا موقع دیا، منصوبے میں اسپتال، اسکول، اپارٹمنٹس، ولاز اور وہ سب کچھ ہوگا جو انٹرنیشنل رہائشی منصوبے میں شامل ہوتا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ریل اسٹیٹ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک تھیں، اس موقع پر ملک ریاض حسین نے نئے آفس کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔