اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر حسین بخاری کی رہائش گاہ آمد۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے سید نیر حسین بخاری کی اہلیہ کے وفات پر اظہار افسوس کیا۔چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی۔اس موقع پر چیئر مین سینٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سید نیر حسین بخاری اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سید نیر حسین بخاری اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔سید نیر حسین بخاری اور ان کے خاندان سے چیئرمین سینیٹ کی دلی ہمدردی کا اظہار۔چیئرمین سینیٹ نے سید نیر حسین بخاری کے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور اظہار تعزیت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سید نیر حسین بخاری اور ان کے خاندان کے غم کو سانجھا قرار دیا۔
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سید نیر حسین بخاری کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سید نیر حسین بخاری کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
