Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزسہیل انجم کی گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی ،ایوان صدر کا موقف سامنےا ٓگیا

سہیل انجم کی گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی ،ایوان صدر کا موقف سامنےا ٓگیا

اسلام آباد(سب نیوز)ایوان صدر نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی تردید کردی ۔
ایوانِ صدر کے مطابق ایوان صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے،
ایوانِ صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے،
ایسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی،
ڈاکٹر سہیل انجم نے ایوانِ صدر کے سیکرٹری جنرل کے پرسنل سیکرٹری کے کارڈز بھی چھپوا رکھے ہیں ۔
ایوان صدر میں سیکرٹری جنرل اور اسکے پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں،
ایوانِ صدر میں افسران کی تعیناتی شفافیت اور دیانتداری کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔
جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔