اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے، بانی نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل کے کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔بانیٔ پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل مروت نے ملاقات کی۔
دوسری جانب بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی: بیرسٹر گوہر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔