Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزکاروباری معلومات میں جعلسازی؛ امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

کاروباری معلومات میں جعلسازی؛ امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کیس میں ان کی سزا برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔

عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے، ٹرمپ نے سزا سنائے جانے کی سماعت حلف بردار سے پہلے روکنے کی اپیل کی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائے گے جبکہ 10 جنوری کو ’ہش منی کیس‘ (یعنی کسی شخص کو مخصوص راز افشا نہ کرنے کے عوض رقم دینا) میں نیو یارک کی عدالت انہیں سزا سنائی گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔