اسلام آباد ،مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے خطرات اور سیلاب کے پیش نظر سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد بھر میں خصوصی ہنگامی ردعمل مرکز (ایمرجنسی رسپانس سینٹر)کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں،ایمرجنسی رسپانس سینٹرکے قیام کیلئے سیکٹر ای الیون،ایف سکس تھری، ایف ٹین، جی سکس تھری، جی سیون ون، جی ایٹ، جی نائن،جی ٹین، جی الیون، آ ئی ایٹ، آ ئی نائن، روال ٹائون، بہارہ کہو (یونین کونسل کے دفاتر)، ڈھوک کالا خان اسلام آباد ہائی وے کا انتخاب کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ تمام خصوصی ردعمل مرکز ( ایمرجنسی رسپانس سینٹر)میں شعبہ سینی ٹیشن، انوائرمنٹ، ایم اینڈ آ ر ایم، ای اینڈ ڈی ایم اور ایم سی آ ئی کا عملہ ہمہ وقت اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت کے لئے جدید مشینری کے ساتھ چوبیس گھنٹے موجود ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سی ڈی اے انتظامیہ نے ریسکو 1122 کے عملے کی بھی خدمات حاصل کر لیں ہیں،مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انوائرمنٹ کے 2500 فلیڈ سٹاف، سینی ٹیشن کے 2000 جبکہ ایم پی او، انجینرنگ اور ایم سی آ ئی کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے آن کال موجود ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔واضح رہے کہ تمام ہنگامی ردعمل مرکز براہ راست ڈی جی سوک منیجمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی سروسز، ڈرایکٹر ای اینڈ ڈی ایم، ڈرایکٹر ایم اینڈ آ ر ایم کی زیرنگرانی اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اعلی اور معیاری سہولیات بروقت فراہم کی جاسکیں۔
سی ڈی اے ،مون سون کے دوران ہنگامی ردعمل کیلئے ایمرجنسی رسپانس سینٹرقائم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
