Thursday, January 9, 2025
ہومپاکستانقومی اسمبلی کا اجلاس 13جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری ارسال کردی گئی

قومی اسمبلی کا اجلاس 13جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری ارسال کردی گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کی سمری ارسال کردی گئی، قومی اسمبلی اجلاس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اپوزیشن مذاکرات، ملک کے امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی، قومی اسمبلی اجلاس میں معاشی صورتحال، عوامی مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔