Thursday, January 9, 2025
ہومکھیلسائمن ٹوفل آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے افتتاحی میچ میں امپائرنگ کریں گے

سائمن ٹوفل آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے افتتاحی میچ میں امپائرنگ کریں گے

دبئی : کھیل کی تاریخ کے بہترین امپائروں میں سے ایک آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل، آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ آفیشلز پینل کی قیادت کریں گے۔ ٹوفل ؎ کے ساتھ روشن مہانامہ بھی شامل ہوں گے یہ جوڑی خطے کے سب سے دلچسپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لئے میچ ریفری کے طور پر خدمات انجام دے گی۔ 2011 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ فائنل اور 2012 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل جیسے تاریخی میچوں میں امپائرنگ کرنے کے لئے مشہور ٹوفل سیزن کے افتتاحی میچ (11 جنوری) کے لئے امپائر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیں گے۔

آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پہلے ڈبل ہیڈر میچ میں جنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈ اسٹاک اور افغانستان کے بسم اللہ جان شنواری ایمپائر ہوں گے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گلف جائنٹس اور شارجہ وارز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے احمد شاہ پکتین اور انگلینڈ کے سابق کھلاڑی ایلکس ہارف (انگلینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے) امپائرنگ کریں گے۔

سائمن ٹوفل اور روشن مہانامہ پورے ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کے طور پر متبادل ہوں گے۔ میچ آفیشلز پینل کا اجتماعی تجربہ اور مہارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ٹورنامنٹ پیشہ ورانہ مہارت اور دیانت داری کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترے۔اس موقع پر سائمن ٹوفل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تیسرے سیزن کے لئے آئی ایل ٹی 20 میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔ اس لیگ نے دنیا بھر میں ٹی 20 ٹورنامنٹس کے لئے ایک معیار قائم کیا ہے ، نہ صرف یہ بین الاقوامی اور مقامی کھلاڑیوں کو بلکہ خطے کے میچ آفیشلز کے لئے بھی اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے والے ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔