Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانجی بی میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ قراقرم ہائی وے کی بحالی

جی بی میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ قراقرم ہائی وے کی بحالی

گلگت ،گلگت بلتستان میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ قراقرم ہائی وے کی بحالی ،آڑتالیس گھنٹوں کے اندر چھوٹی گاڑیوںکیلئے شاہراہ قراقرم کھول دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق29اور 30جولائی کو شدید بارشوں کے باعث 25 سے زائد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ،دو مقامات پر پچاس میٹر سے زائد شاہراہ قراقرم کا وجود ہی مٹ گیا تھا،ان جگہوں پر سڑک مکمل طور پر دریا برد ہو گئی تھی ،این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ دیامر نے انتھک کوششیں کرتے ہوئے ہفتوں کا کام دنوں میں مکمل کیا ۔ ڈائریکٹر این ایچ اے محمود زمان کے مطابق شاہراہ قراقرم پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے،فی الحال چھوٹی گاڑیوں کے لیے راستہ بنایا گیا ہے،چوبیس گھنٹوں میں ٹریفک کی مکمل بحالی کی بھرپور کوششیں جاری ہیں،جی ایم این ایچ اے محبوب ولی، ایف ڈبلیو او حکام اور ڈی سی دیامر سمیت مقامی انتظامیہ مسلسل موقع پر موجود ہے،سیاحوں اور مقامی افراد کی مشکلات کے پیش نظر ہم نے ایک پل بھی آرام نہیں کیا،مسلسل جاری بارشوں میں بھی بحالی کا کام نہیں روکا گیا،پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد مکمل ٹریفک بھی بحال ہو جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔