Friday, November 15, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کا شہراقتدار میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

سی ڈی اے کا شہراقتدار میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے انتظامیہ کا وفاقی دارالحکومت میں نالوں کی صفائی اور تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے جاری ۔ وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کا وفاقی دارالحکومت میں مون سون میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے خطرات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شہر بھر میں نالوں کی صفائی اور تعمیر ومرمت کا کام بھاری اور جدید مشینری کی مدد سے تیزی سے جاری ہے تاکہ نکاسی آب میں رکاوٹ نہ بنے اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ہفتہ کے روز بھی سی ڈی اے کے شعبہ ایم اینڈ آ ر ایم اور ایم پی او نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر بھر میں واقع تمام چھوٹے بڑے نالوں جن میں سہروردی روڈ بالمقابل سرینہ ہوٹل، ہنسا کالونی جی ایٹ، نیلم روڈ سیکٹر جی نائن، زیرہ پوائنٹ، امریکی سفارت خانہ ڈپلومیٹک انکلیو، علی مارکیٹ سیکٹر ایف الیون، خیابان اقبال سیکٹر ایف الیون، سیکٹر آ ئی نائن، مسلم کالونی سیکٹر جی سیون، آ بپارہ مارکیٹ سیکٹر جی سکس، سیکٹر ایف ایٹ کے نالے، سیکٹر آ ئی ٹین مرکز کے نالے، وراسک روڈ سیکٹر آ ئی نائن، سیکٹر جی ٹن، سیکٹر آ ئی الیون، سیکٹر جی الیون بشمول مہر آ بادی اور دیگر نالوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی کہ نالوں کی صفائی کے عمل کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر چھٹی کے دن بھی متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے نبھانے میں مصروف ہے، واضح رہے کہ متعلقہ عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹیوں پر شہریوں کو اعلی اور معیاری سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے مون سون میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ عملے کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنے اور عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کے بھی احکامات متعلقہ افسران کو جاری کئے۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آ ر ایم اور ایم پی او نے اسلام آباد میں نالوں کی صفائی اور تعمیر ومرمت کے کام کی رفتار کو مزید تیز کردیا ہے ۔مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں کی سہولیات اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کردیئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔