Sunday, June 8, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزکرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ آج ٹل سے روانہ ہو گا

کرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ آج ٹل سے روانہ ہو گا

ضلع کرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ آج صبح ہنگو کے علاقے ٹل سے روانہ ہوگا۔

پولیس کے مطابق 80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق دوائیوں، سبزیوں، آٹے اور دیگر اشیاء سے بھرے ٹرک تین روز سے ٹل میں کھڑے ہیں۔

امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن بگن میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہیں ہوسکا تھا۔

فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر اور ان کی سیکیورٹی پر مامور 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ڈی سی کرم پر حملے کی ایف آئی آر میں نامزد 2 شر پسندوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔