Tuesday, July 1, 2025
ہومکالم وبلاگزبلاگز‏انسانی رویے اور اس کے اثرات

‏انسانی رویے اور اس کے اثرات

حسین مدثر
@hussain_167
آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں یہاں سب سے زیادہ انسان کی محبت بس چیزوں کی حد تک رہ گئی ہے لوگ یہ بھول گئے کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد کیا ہے ہمیں زندگی کیوں ملی اور کبھی کبھی انسان اپنے آپ میں اتنا کھویا ہوتا ہے کہ اسے خبر ہی نہیں ہوتی کہ وه دوسرے کے ساتھ کیا کررہا ہے اس کا رویہ اس قدرخوفناک حد تک بدل چکا ہوتا ہے کہ اسے اپنے سوا کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی جب یہ بولتا ہے تواس کو یہ بھی اندازہ نہیں رہتا کہ اس کو اپنے الفاظ کا چناؤ کیسے کرنا ہے سامنے والے کو اپنا گرویدہ بنانا ہے یا اپنا ازلی دشمن جب انسان کا خود کا کوئی مطلب ہوتا ہے تو اس کے الفاظ میں اتنی مٹھاس ہوتی ہے کہ گویا اس سے بہترین انسان کوئی نہیں جب یہی رویہ تبدیل ہوتا ہے یا اپنے کسی ناپسند شخص سے بات کرتا ہے تو اتنا کڑوا ہوتا ہے ہر وه لفظ جو اس وقت اس کی زبان سے دوسرے کے لئے ادا ہورہا ہوتا ہے اور پھر جب وه کسی سے نفرت کرتا ہے اپنے سامنے دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا جب وه کسی سے محبت کرتا ہے تو اسے اپنے سے دورآنکھوں سے اوجھل ہونے نہیں دیتا ہمیں اپنے اردگرد کے لوگوں کو سمجھنا ہے کوئی بھی یہاں بے مطلب نہیں سب سے محبت کریں کیونکہ انسان کو صرف محبت کرنا آتا ہے یہی اس کا اصل ہنر ہے نفرت ہم سیکھتے ہیں دنیا میں بدلتے لوگوں کو دیکھ کر رویوں کو دیکھ کر مشکلوں سے حالات اور واقعات سے بولنے میں مٹھاس پیدا کریں الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کریں کبھی دوسرے کی پوری بات سنے بغیر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ لیں لوگوں کو اپنا غلام بنانے کی بجائے ان کو اپنا دوست بنائیں معاشرے میں سدهار لائیں نفرت کی جگہ محبت کرنا سیکھيں اپنی سوچ کو اہم چیزوں کے حصول کے لئے استعمال کریں دوسروں کو فائدہ پہنچائیں یہی مقصد ہے جینے کا اپنی سوچ کو بدلیں سب کچھ خود بخود بدل جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔