Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزحکومت پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے کسی کا کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف

حکومت پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے کسی کا کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں البتہ بات چیت کا مقصد سیاسی تناؤ کو کم کرنا ہے۔


نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا پیشرفت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو ایک ہفتےکاوقت دیاگیا ہے اور امکان ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوجائے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کاعمل اب تک نشستاً،گفتاً،برخاستاً تک محدود ہے،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے حکومت پر قطعی کوئی دباؤ نہیں ہے،سیاسی تناؤ کو کم کرنے کیلیے راستہ تلاش کرنے کیلیے مذاکرات کررہے ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پر مذاکرات کیلیے دباؤ ہوتا توملکی معیشت ریکورنہیں کرتی، ملکی معیشت کی ریکوری تناؤکی فضا کے خاتمےکا ثبوت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے، معاشی انڈیکیٹرزحوصلہ افزاہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزارکی ریکارڈ سطح عبورکرگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔