Monday, December 23, 2024
ہوماسلام آبادایس پی رورل نوشیروان علی کی زیر صدارت محرم الحرام میں سیکیورٹی بارے اجلاس

ایس پی رورل نوشیروان علی کی زیر صدارت محرم الحرام میں سیکیورٹی بارے اجلاس

اسلام آباد (آئی پی ایس)ایس پی رورل نوشیروان علی کی زیر صدارت محرم الحرام میں سیکیورٹی بارے اجلاس ہوا جس میں ایس ڈی پی اوز رورل سرکل ایس ایچ اوز علمائے کرام منتظمین بانیان مجالس جلوس امن کمیٹی کے ممبران کی اجلاس میں شرکت کی۔
دوران میٹنگ منتظمین مجالس جلوس نے ایس پی رورل کو مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایس پی نے سرکل ایس ڈی پی اوزکا امام بارگاہوں جلوسوں کی وزٹ کی ہدایت اور مسائل کے حل کی بھرپوریقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر ایس پی نوشیروان نے شرکا میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ مجالس میں ایس ذاکرین جن پرپابندی ہے نہ بلایاجائے صدرٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل علامہ بشارت امامی جنرل سکریٹری فیڈرل کیپٹل راجہ ذوالفقار نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل قائدملت جعفریہ اغاحامدعلی شاہ موسوی ضابطہ عزادری جاری کرتے ہیں جس پر عمل پیراہوکربانیان اورحکومتیں سرخروہوسکتی ہیں اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کوباور کرایاکہ ذاکرین پر پابندی مسلئہ کاحل نہیں کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کاجکڑا جائے اورضابطہ اخلاق پرسختی عملدرآمد کیاجائے اس موقع پر ایس پی نوشیروان علی نے بانیان مجالس کو یقین دہانی کروائی کے دوران مجالس جلوس ہمارے افسران جوانوں کے ساتھ پھرپور ڈیوٹی اور سیکورٹی فراہم کرے گئیبانیان مجالس نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی میٹنگ میں ایس ڈی پی او سہالہ سرکل رخسار مہدی ایس ڈی پی او شہزاد ٹاون اے ایس پی میڈیم فریال فرید ایس ایچ او تھانہ کورال ,سہالہ لوہی بھیر نیلور شہزاد ٹاون ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل کے صدرعلامہ بشارت امامی جنرل سکریٹری راجہ ذوالفقار سید سرفرازگردیزی, نمبردارافضل کیانی, پروفیسرغلام عباس حیدری چوہدری شفقت سیدنجف ایڈووکیٹ نمبرداراسدعباس یونس حیدری احمدحیدری سمیت رورل کے دیگر بانیان مجالس امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ایس پی رورل نوشیروان علی نے رورل سرکل کے ایس ایچ اوز سخت ہدایات جاری کی کہ افسران بالا آئی جی اسلام اباد قاضی جمیل الرحمن ڈی آئی جی آپریشن ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر تنویر مصطفی کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام میں مجالس جلوسوں کی بہترین سیکورٹی انتظامات کیے جائیں اور امام بارگاہوں جلوس کے روٹس کاوزٹ کیا جائے امن امان کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔