دمشق (آئی پی ایس )فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے درالحکومت دمشق میں نئی شامی حکومت کے سربراہ احمد الشرع کے ساتھ بات چیت میں اقتدار کی پرامن اور جامع منتقلی پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شام میں سابق صدر بشارالاسد کے طویل اقتدار کے خاتمے کے بعد فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ اور ان کی جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک حالیہ عرصے میں دمشق کا دورہ کرنے والے سب سے اعلی مغربی سفیر ہیں۔جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے احمد الشرع کو بتایا کہ یورپی یونین شام میں اقتدار کی منتقلی کی حمایت کے لیے تیار ہے لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ کسی بھی نئے اسلامی ڈھانچے کو معاونت فراہم نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ معاونت فراہم نہ کرنا صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے سیکیورٹی مفاد میں ہے۔
یورپی یونین شام میں نئے اسلامی ڈھانچے کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔