ڈربن (آئی پی ایس )جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کیپ ٹان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹیم منیجمنٹ کء مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹان ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔آج ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ صائم ایوب کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہوگا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ، زخمی صائم ایوب ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔