Sunday, January 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزبلوچستان ہائی میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کو نام ارسال کردیے

بلوچستان ہائی میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کو نام ارسال کردیے

اسلام آباد (آئی پی ایس )بلوچستان ہائی میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کو نام ارسال کردیے،جوڈیشل کمیشن کو کل 11 نام بجھوائے گئے ،،بجھوائے گئے ناموں میں چار سیشن ججز بھی شامل ہیں ،سیشن جج جام محمد گوہر، سشین جج پازیر احمد بلوچ، سیشن جج اللہ داد روشن اور سشین جج محمد داد خان ناصر کے نام شامل ،بجھوائے گئے ناموں میں ایڈوکیٹ محمد عاصم، ظہور احمد مینگل، محمد افضل کے نام شامل ،بجھوائے گیے ناموں میں محمد ایوب خان، خلیل احمد پنزائی، محمد نجم الدین مینگل اور سید اقبال شاہ کے نام شامل ہیں،ناموں کے ساتھ متعلقہ کوائف بھی بذریعہ ای میل جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں،بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمشن کا اجلاس بھی 17جنوری کو ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔