Thursday, January 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن کو قانون سازی کیلئے حمایت کی یقین دہانی

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن کو قانون سازی کیلئے حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد:صوبوں میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی کے معاملے پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم سےصوبوں میں قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کروں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدرِ مملکت نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق پارلیمان سے منظور سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کردیے تھے۔
صدر کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔