Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کا ڈاکٹر توقیر شاہ کو اہم حکومتی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا ڈاکٹر توقیر شاہ کو اہم حکومتی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو اہم حکومتی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ امور سنبھالنے کے لیے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو اہم حکومتی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں وزیر اعظم کا مشیر برائے کابینہ ڈویژن بنایا جا رہا ہے اور ان کا یہ عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیراعظم آفس، کابینہ ڈویژن امور کے ذمہ دار ہونگے اور وہ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹر توقیر شاہ پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔
ڈاکٹر توقیر شاہ جو ماضی میں موجودہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ وہ شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
توقیر شاہ بیورو کریسی سے متعلقہ حکومتی امور پر نظر رکھیں گے اور اس کے علاوہ وزیر اعظم کے شروع کردہ منصوبوں کے نگران بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ورلڈ بینک سے پاکستان، افغانستان، الجیریا، ایران اور تنزانیہ کو لیڈ کر رہے ہیں، اور ان کی تعیناتی کی مدت 2027 تک ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر جلد ورلڈ سے مستعفی ہو کر پاکستان میں حکومتی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔