Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزرانا ثنا اللہ کی بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی تردید

رانا ثنا اللہ کی بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی تردید

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی تردید کردی۔جمعرات کے روز اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج بڑی مثبت گفتگو ہوئی ہے اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بڑی اچھی باتیں کی ہیں۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہیے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے رانا ثنا اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ بنی گالہ منتقل ہوجائیں ؟، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے آج اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ہے اور رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کارکنوں کی رہائی میں رکاوٹ نہ بنے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔