Sunday, January 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزبنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے: وزیر خارجہ

بنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے: وزیر خارجہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے، ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ تمام سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے، غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے جس پر وزیراعظم نے کھل کر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ کشمیر کے معاملے پر ہم ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک سال میں سفارتی تنہائی کا تاثر یا جو حقیقت تھی ہوا میں اڑ چکی ہے،

فارن آفس آکر کہا تھا کہ اب اکنامک ڈپلومیسی بھی کریں گے، بنگلا دیش کا دورہ کروں گا، بنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے، بنگلا دیش کا دورہ بھی کروں گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سال 2018 تک ہم نے دہشتگردی سے پاکستان کو کلیر کر دیا تھا، گزشتہ حکومت کی جانب سے ٹی ٹی پی کی واپسی اور مجرموں کی رہائی غلط فیصلہ تھا، دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس میں ٹی ٹی پی ملوث ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔