اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر چینی اور آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے، ہفتہ وار بنیادوں پر چینی کی قیمت 1 روپے55 پیسے فی کلو بڑھ گئی، چینی کی اوسط قیمت 105 روپے 24 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 6 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا، بیس کلو آٹے کا تھیلا 1134 روپے 58 پیسے کا ہوگیاہے، حالیہ ہفتے ٹماٹر4 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگاہوا، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 172 روپے 11 پیسے مہنگاہواہے، گزشتہ ہفتے انڈے5 روپے 56 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، خوردنی گھی کے ڈھائی کلو کے ڈبیکی قیمت 20روپے 57 پیسے بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں ایک روپیہ 5 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے خوردنی تیل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، حالیہ ہفتے لہسن ایک روپے 46 پیسے مہنگاہوا، مٹن کی قیمت میں ایک ہفتے میں 2 روپے 24 پیسے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق پٹرول 5 روپے 38 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 64 پیسے فی لٹر مہنگاہوا، گڑ، چاول، بیف ،دال مسوردودھ دہی مہنگاہوا، برائلر چکن 34 روپے 40 پیسے فی کلو سستاہوا۔ حالیہ ہفتے کیلے ایک روپے 25 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 2 روپے 54 پیسے فی کلوسستی ہوئی ہے، ایک ہفتے میں آلو، دال ماش اور دال چنا کی قیمت بھی کم ہوئی، حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
چاول، چکن ، دال سستی ، چینی، آٹے کی قیمت میں اضافہ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔