Sunday, February 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزعلی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کالعدم قرار

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کالعدم قرار

راولپنڈی (آئی پی ایس)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار ئے جانے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کو حسن ابدال مقدمے میں اشتہاری قرار دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے فیصل ملک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم پیش ہوئی، وکلاء نے پشاور ہائیکورٹ کا 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت کا حکم نامہ پیش کیا۔
جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔