Sunday, January 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے مطالبات پر جہاں گنجائش نکلے گی تو ضرور نکالیں گے: عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کے مطالبات پر جہاں گنجائش نکلے گی تو ضرور نکالیں گے: عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف میں راستے بند کرنے کے بجائے کھولنے کی سوچ پیدا ہو رہی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی جو مطالبات لائی ہے وہ بڑے مطالبات ہیں، یہ مطالبات ایسے نہیں کہ ہم فوری اس پر ردعمل دیں، جہاں کہیں گنجائش نکلے گی ضرور نکالیں گے۔


رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہماری حدود کا علم ہے، انہیں پتا ہے کہ حکومت قیدیوں کو کتنی رعایت دے سکتی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا اگر تحریک انصاف میں راستے بند کرنے کے بجائے راستے کھولنے کی سوچ پیدا ہو رہی ہےتو یہ اچھی بات ہے، اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے بھی اُن کے دل میں نرم گوشہ پیدا ہو رہا ہے جو بہت اچھی پیشرفت ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ ماہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔