اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1اعشاریہ71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت فی لیٹر 119 روپے 80 پیسے ہوگی اور کیروسین آئل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بدستور بالترتیب 116 روپے 53 پیسے اور 84 روپے 67 پیسے رہے گی۔شہباز گل نے کہا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1اعشاریہ19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0اعشاریہ72 ڈالر فی لیٹر ہے اور دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہیں ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1.71 روپے فی لیٹر کا مزید اضافہ کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔