اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی انتظامیہ نے شہر کے اہم مقامات رات نو بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
زرائع کے مطابق تمام بڑے شاپنگ مالز میں رات نو بجے کے بعد داخلہ بند کر دیا جائے گا۔
سینٹورس شاپنگ مال اور صفا گولڈ مال میں رات نو بجے کے بعد داخلہ بند ہو گا،
گیگا مال اور ایمازون مال میں بھی نو بجے کے بعد داخلہ بند ہو گا،
لیک ویو پارک اور فیصل مسجد میں بھی نو بجے کے بعد داخلہ بند ہو گا،
تمام اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کو اپنے اپنے علاقے میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمی پر نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری ہے۔