اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان کا مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کیحوالے سیردعمل سامنے آ گیا۔اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان بہترین سیاسی بصیرت کے حامل ہیں، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے فریقین مذاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں، پرامید ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔
مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان حکومتی اجلاس میں شریک ہوں گے: بیرسٹر گوہر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔