اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے یونین کے نئے نامزد ہونے والے عہدیداران راجہ محمد رفیق چیف آرگنائزر،چوہدری زاہد احمد سینئر نائب صدر،سید امیر حسین شاہ کاظمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ملک کمال کو چیف میڈیا کوآرڈینیٹر بنانے کا اعلان کیا،مرکزی الیکشن آفس میں یونین ممبران کو نئی ذمہ داریاں بطور عہدیداران دیتے ہوئے اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری تنظیم کا ہر مخلص اور درینہ کارکن مزدور یونین کا اثاثہ ہے اور مستقبل میں تنظیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی خاطر تجربہ کاریونین ممبران کو باہمی مشاورت سے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور مجھ سمیت پوری تنظیم نئے نامزد ہونے والے عہدیداران سے یہ امید رکھتی ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ کر اپنی تنظیم مزدور یونین اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے،مزدور یونین اپنے عہدیداران اور کارکنوں کی مکمل مشاورت سے تنظیم کی کارکردگی کو مستقبل کے حوالے سے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے بلا صلاحیت،تجربہ کاراور مخلص کارکنوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کرتی رہے گی اور مجھے فخر ہے کہ میری تنظیم کا ہر ورکرادارے اور محنت کشوں کی ترقی کے لیے اپنا کرداراداکرتے ہوئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کارلانا چاہتا ہے اور نئے نامزدہونے والے عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سینئر عہدیداران کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف اپنے سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں بلکہ ان کا مکمل احترام کرنے کے ساتھ اپنے سے جونیئر کارکنوں کو عزت ومحبت دیتے ہوئے انکی مکمل رہنمائی کریں،عہدہ ایک ذمہ داری کا نام ہے اور ہر وہ کارکن جو تنظیم کی بہتری کے لیے کام کرناچاہتا ہے مستقبل میں ایسے تمام کارکنوں کو بھی آگے کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا،سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران،سوشل میڈیا کے اراکین اور مشاورتی کونسل کے ممبران اپنی ریفرنڈم رابطہ مہم کو بھرپور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے سی ڈی اے کے ہر محنت کش تک اپنی کارکردگی اور اپنا منشور پہنچائیں انشا اللہ کامیابی سی ڈی اے مزدور یونین کا مقدربن چکی ہے۔
تنظیم کے مخلص اور درینہ کارکن مزدور یونین کا اثاثہ ہیں،محمد یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر
اگلی خبر
