Friday, December 26, 2025
ہومدلچسپخون جما دینے والی سردی میں بھی بلاناغہ دریا میں غوطے لگانے والا شہری

خون جما دینے والی سردی میں بھی بلاناغہ دریا میں غوطے لگانے والا شہری

مشی گن،ایک امریکی شخص کو دریا میں چھلانگ لگانے والے شخص کا باقاعدہ خطاب مل گیا کیونکہ وہ خون جما دینے والی سردی میں بھی بلاناغہ دریائے مشی گن میں غوطہ لگاتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈین او کونر کہتے ہیں کہ وہ شراب نوشی کے بعد دردِ سر اور دیگر کیفیات سے پریشان تھے اور علاج کے طور پر روزانہ دریا میں نہاتے ہیں اور یہاں سے جسمانی طور پر بہتر ہوکر باہرآتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ وہ خون جمادینے والی سردی میں بھی یہاں آتے ہیں۔شروع میں 53 سالہ ڈین اوکونر کو کچھ عجیب لگا لیکن دریا میں نہانے کے بعد انہیں بہت اچھا محسوس ہوا۔ ان کا دل و دماغ بہت صاف اور ہلکا ہوگیا جس کے بعد ڈین نے دریا میں غوطہ لگانے کو اپنی عادت بنالیا۔ ڈین کی بیوی مارگریٹ نے بتایا کہ وہ موسیقار ہیں اور وبا کے بعد لاک ڈاون ہونے کے بعد افسردہ تھے ۔ اس کے بعد ڈین نے دریا میں سکون اور اطمینان تلاش کیا ہے۔ زیر نظر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ڈین اوکونر فروری کی برفیلی دوپہر دریا میں نہاتے نظر آ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔