Friday, December 26, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کانوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے کانوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد،وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دیے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اسٹاف کیلئے کورونا ویکسینشن لازمی قرار دی گئی ہے۔وزارت تعلیم نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ویکسینیشن کے بغیر اسٹاف کو متعلقہ ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اچانک کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کر سکتی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔