Friday, December 26, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج سٹاف سمیت کورونا وائرس کا شکارہوگئے ۔ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرنے ایک بار پھر تیزی پکڑ لی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کا سٹاف بھی کورونا کا شکار ہو گیا ہے، جسٹس بابر ستار کے سٹاف میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے،کرونا ہونے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے ۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جس پر انہوں نے قرنطینہ کر لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔