Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانحکومت پنجاب نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دے دی

حکومت پنجاب نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دے دی

لاہور،پنجاب حکومت نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دے دی۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرآن پاک بطور مضمون پہلی تا بارہویں جماعت تک لازمی پڑھایا جائے گا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کی تعلیم دی جائے گی جبکہ کلاس ششم سے بارہویں تک قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی قرار دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔